Orhan

Add To collaction

حدت عشق

حدت عشق
از قلم حبہ شیخ
قسط نمبر3

 لبابہ بس کا انتظار کرنے کے لیے روڈ سائیڈ پر کھڑی ہو تھی.
 ابھی کھڑے ہوئے کچھ وقت ہی ہوا تھا کہ ایک سیاہ کلر کی لینڈ کروزر نے راہ چلتے ایک آدمی کو ہٹ کیا اور وہاں سے گزرتی چلی گئی
 لبابہ جلدی سے اس آدمی کی مدد کو پہنچی اور دوسرے لڑکے کی مدد سے اس زخمی شخص کو ہسپتال پہنچا کر اس گاڑی کا پیچھا کرنے لگی....
 قریبا 15 منٹ کی مسافت کے بعد گاڑی ایک شاندار عمارت کے باہر جا کر رکی 
گاڑی سے نکلتا ہوئے شخص کا چھ فٹ سے نکلتا ہوا قد عنابی لب آپس میں پیوست کیے سنہری آنکھوں پر سن گلاسز لگائے چہرے پر سنجیدگی طاری کیے اپنی بھرپور وجاہت کے ساتھ عمارت میں داخل ہوا اور سیدھا اپنے کیبن میں داخل ہوا
 لبابہ نے جلدی سے رکشہ والے کو پیسے دیے اور عمارت میں داخل ہوئی اور  سیدھا اس شخص کے کیبن میں قریبا دس منٹ بعد  داخل ہوئی
چئیر پر بیٹھا وہ شخص جو آپنے کام میں مصروف تھا   کام میں خلل پڑتے ہی ماتھے پر لاتعداد شکنیں ڈالے اس لڑکی کی طرف متوجہ ہوا
کون ہو تم ؟ اور میرے کیبن میں کیا کر رہی ہو ؟ چہرے پر ناگواری ڈالے پوچھا گیا
دیکھو مسٹر مجھے تمہارے کیبن میں آنے کا کوئی شوق نہیں سمجھے لبابہ نے اسے انگلی دیکھاتے ہوئے تڑخ کہ جواب دیا
سامنے کھڑے شخص کا اس کے اس انداز پر غصے کا گراف سوا نیزے پر پہنچا اور غصے سے دھاڑا 
شٹ اپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے اس قد تیز دھاڑنے پر وہ پل بھر کو سہمی پر خود کو کمپوز کرتے ہوئے مکمل اعتماد سے بولی 
دیکھو مسٹر مجھے تم جیسو کے منہ لگنے کا کوئی شوق نہیں میں بس اتنا کہنے آئی ہوں کہ آدھا گھنٹہ پہلے تمہاری اس سو کولڈ گاڑی نے ایک بے قصور کو ہٹ کیا تھا اوپر سے بے حسی اتنی کہ اسے سڑک پر مرنے کہ لیے چھوڑ آئے 
لبابہ نے غصے سے بات مکمل کی .
شٹ اپ!!!!!!!!!!!!!!!!! سامنے کھڑا شخص ایک بار پھر دھاڑا 
یو شٹ اپ!!!!!!
 لبابہ نے بھی اس کے انداز میں جواب دیا سامنے کھڑے شخص کی سنہری آنکھوں میں خون اترا غصے سے وہ  شخص چلتا ہوا اس تک پہنچا اور اسے  بازو سے کھینچا
 اپنا اور اس کا فاصلہ کم کیا اور اس کے بازو پر اپنی گرفت اور تیز کر دی  
تکلیف سے لبابہ کی آنکھوں میں آنسوں آ گئے اور بامشکل سے بولی 
چھ۔۔چھوڑو میرا ہاتھ
 لبابہ کو اس شخص سے خوف محسوس ہو رہا تھا..
تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھ سے اس طرح بات کرنے کی سامنے کھڑا شخص غصے سے دھاڑا 
چھوڑو میرا ہاتھ جنگلی وحشی آدمی
لبابہ نے غصے سے ہاتھ چھڑوایا اور زوردار تھپڑ رسید کیا
  اور غصے میں بولی
تم جیسے امیر زادوں کا مسئلہ یہ ہے کہ خود کو پتا نہیں کیا سمجھنے لگتے ہو کہ کوئی بھی تمھار ے پیسوں سے متاثر ہو گا تو یہ تمہاری بھول ہے وہ سامنے کھڑے شخص کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑے اعتماد سے بولی 
but let me clear you one thing
کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو تمہارے status سے متاثر ہو جائے یا تم سے ڈر جائے سمجھے
 وہ اسے انگلی دکھاتے ہوئے مڑی پھر کچھ یاد آنے پر پلٹی  
اور  ہاں!!
آگے سے کسی کہ ساتھ ایسا کرنے کا سوچو تو اس تھپڑ کو یاد رکھنا سمجھے اور غصے سے وہاں سے نکلتی چلی گئی یہ سوچے سمجھے بغیر کہ اس نے کس زخمی شیر کو للکارا ہے
اوور اسے اس کے اس اقدام کی کتنی بھاری رقم چکانی ہو گی. 
ظفررررررررررررررر وہ شخص غصے سے دھاڑا اور اپنے پرسنل سیکرٹری کو بلایا
ج۔جی سر ظفر نے ہمت جمع کرتے  ہوئے جواب دیا..
پتا لگاو یہ لڑکی کون ہے  کا کل تک مجھے اس کی ڈیٹیل چاہیے
now get out 
غصے سے اس شخص نے جانے کا بولا
لبابہ وہاں سے سیدھا گھر پہنچی اور اپنی مما کو سلام کر کہ اپنی روم کی طرف چل پڑی
 اور آج کی بابت کے بارے میں سوچنے لگی 
اسے رہ رہ کر اس شخص پر غصہ آ رہا تھا کہ کس طرح اس شخص نے اس کا ہاتھ پکڑا اور کب سوچتے سوچتے وہ نیند کی وادی میں سو گئی اسے پتا بھی نہیں چلا..
اور دوسری طرف وہ شخص وہ غصے سے یہاں وہاں چکر کاٹ رہا تھا 
شاہ بیٹھ جا اتنا غصہ اچھا نہیں ہے ٹھنڈے دماغ سے سوچ  شاہ زین سامنے کھڑے شخص کو سمجھاتے ہوئے بولا 
 کیسےےےےےےےےےے
 اس نے غصے سے ٹیبل کو نیچے گرا دیا اور کیبن کو تہس نہس کر دیا اور 
خود کو کنٹرول کرتے ہوئے ہر جزبے سے آری بولا مجھے اس لڑکی کو برباد کرنا ہے
 اس چھٹانک بھر کی لڑکی کی اتنی ہمت کی مجھے  تھپڑ مارا 
خون برساتی آنکھوں سے شاہ زین کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
 بیٹھ جا یار ٹھنڈے دماغ سے سوچ کیا کرنا ہے.،،،،، 
شاہ ذین اپنے خوبرو دوست کی طرف دیکھتے ہوئے سمجھانے لگا 
شاہ زین اور  شاہ بچپن کے best friend تھے دونوں ہماوقت ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہتے تھے اور دونوں کی دوستی ابھی تک برقرار ہے
میں اس لڑکی کو ایسی سزا دونگا کہ اس کی روح تک کانپ جائے گی وہ غصے سے کہتے ہوئے وہاں سے نکلتا چلا گیا. 
اور شاہ زین وہیں بیٹھے اپنی سوچو میں غرق ہو گیا.
لیکن  شاہ یہ بھول گیا کہ کہ قسمت اس کے ساتھ کیا کھیل کھیلنے والی ہے اور آگے چل کر اسے کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا 

   1
0 Comments